جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دے دی

سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کو جوڈیشل کمیشن نے مستقل کرنے کی منظوری دے دی، جسٹس شفیع صدیقی سندھ ہائی کورٹ کے 27 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی 12 اگست 1965 کو پیدا ہوئے، 1992 میں بطور ایڈووکیٹ ماتحت عدالتوں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دے دی

جسٹس محمد شفیع صدیقی 1994 میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ انرولڈ ہوئے اور 2008 میں سپریم کورٹ میں بطور ایڈووکیٹ انرولڈ ہوئے۔ 2012 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا جب کہ سابق چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Back to top button