مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کوئی اختلاف  نہیں،وزیردفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی پر گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاست پی ٹی آئی کو رول ملنے کے بعد ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔میثاق جمہوریت میں ایسی سیاست کا دروازہ بند کیا گیا تھا، لیکن یہ دروازہ پی ٹی آئی نے پہلے سے بھی زیادہ  شدت کے ساتھ اس کو کھولا ہے۔

عید پربہترین صفائی،مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو آفس بلالیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست میں گالی گلوچ سوشل میڈیا پر بھی نظر آئی گی، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں اسکو فروغ دیا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاملات بگڑے نہیں ہیں، مخلوط حکومت میں کبھی کچھ معمالات ہوجاتے ہیں اور حل بھی ہو جاتے ہیں، سیاست ایک ممکنات کا کھیل ہے، اس میں ناممکن کو بھی ممکن بنانا پڑتا ہے، اختلافات ایک فطری بات ہے، دونوں پارٹیوں نے اپن شناحت کو برقرار رکھنا ہے۔

Back to top button