عید پربہترین صفائی،مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو آفس بلالیا

عید پر صفائی کے بہترین انتظامات، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹری ورکرز اور چیف آفیسرز کو وزیر اعلیٰ آفس بلا لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹری ورکرز کو عید پر بہترین صفائی پر خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دو سینٹری ورکرز نے پنسل سے بنا پورٹریٹ پیش کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بہترین کارکردگی پر سینٹری ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر سینٹری ورکرز کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین سینٹری ورکرز سے احوال دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سینٹر ی ورکرز اور چیف آفیسرز سے خطاب بھی کیا۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کا سسٹم لا رہے ہیں، وسائل بھی مہیا کر یں گے۔اربن ایریا کے ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی صفائی ہوئی۔ہیروز کے درمیان بیٹھنا چاہتی ہوں، دلی مسرت ہورہی ہے۔پنجاب میں عید پرصفائی کے سب معترف ہیں، مخالفین نے بھی کہا شاید اتنی قربانی نہیں ہوئی۔ سڑکوں کو ایسے دھویا کہ جیسے کوئی گھر کو صاف کرتا ہے،بو ختم کرنے کے لئے عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ اپنے ملک، صوبے اور شہر کو صاف رکھنا ہے،سر فخر سے بلند کیا۔عید فیملی کے ساتھ نہیں منائی بلکہ پنجاب میں صفائی کرائی اور نگرانی کی۔

عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے: رانا ثنا اللہ

وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ صفائی عید تک محدود نہیں، ستھرا پنجاب ایسے ہی ہونا چاہیے،ہر روز ایسے ہی پنجاب چمکانا ہے۔معروف صحافی اور ویلاگر رضی دادا نے کہا کہ بیٹی آئی ہے تو گھر کی طرح پنجاب چمک رہا ہے۔اپنے ملک کو صاف رکھنا، لوگوں کا گند اٹھانا بہت بڑا کام ہے۔

مریم  نواز نے کہا کہ سینٹری ورکرز نے تین دن اتنی گرمی میں 20،20 گھنٹے کام کیا۔خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا شرف عطا کیا ہے۔ سینٹی ورکرز کو بہترین صفائی پر شاباش دیتی ہوں۔بڑے پیمانے پرجانوروں کی قربانی ہوئی، اس دفعہ کہیں گندگی یا تعفن نظر نہیں آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو  بریفنگ میں بتایاگیا کہ عید کے تین دنوں میں ایک لاکھ 80 ہزار ٹن ویسٹ تلف کیا گیا۔18لاکھ جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے تلف کیا گیا۔32ہزار سے زائدبائیو ڈیگریڈ ایبل بیگ تقسیم کیے گے-55ہزار سینٹری ورکرز نے شدیدگرمی میں فرائض سرانجام دیئے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید پر ستھرا پنجاب مشن پر بریفنگ دی۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاونین خصوصی ذیشان ملک، راشد نصراللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک  بلال ذوالفقار کھوکھر،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹریز، لوکل گورنمنٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام بھی موجود تھے۔

Back to top button