عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے: رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق عمران خان کو جیل میں رکھیں گے، عمران خان باہر آبھی گئے تو کوئی طوفان نہیں آئے گا۔ انقلاب انہوں نے لانا نہیں اور ڈائیلاگ پر یہ یقین نہیں رکھتے تو کرنا کیا ہے؟۔

پیپلز پارٹی کا تحفظات کے باوجود آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو  سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں، ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے تاہم کسی کو افراتفری پھیلانے کا ووٹ نہیں ملا، کیس پر کیس ہمارے خلاف بھی بنتے رہے۔

Back to top button