امریکا کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت

امریکا نے حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ آپریشن عزم استحکام کی حمایت کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے۔ امریکا رول آف لا اور انسانی حقوق کی پیروی کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے کی حمایت کرتا ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری ہے۔ امریکی حکومت ہائی لیول کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ اور کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کے حق میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہیں، کسی ملک کو ایسی دہشت گردی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، خطے کی سیکیورٹی میں پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رول آف لا کے لیے دہشت گردی کے مقابلے کی حمایت کرتے ہیں۔

Back to top button