بلوچستان میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار: وزیر داخلہ بلوچستان

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز اہم آپریشن کیا، کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا گرفتار کمانڈر نصراللہ شوری کا رکن ہے دفاعی کمیشن کا ممبر بھی رہا ہے، بعد ازاں انہوں نے دہشت گرد نسراللہ کا ویڈیو پیغام سنایا۔

بلوچستان میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار: وزیر داخلہ بلوچستان

دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا نام نصر اللہ ہے، میرا تعلق محسود قبیلے سے ہے، جنوبی وزیرستان سے میرا تعلق ہے کالعدم ٹی ٹی پی کی تشکیل سے پہلے میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا تھا، جب کالعدم ٹی ٹی پی وجود میں آئی تو میں شامل ہوگیا، اس طرح میں گزشتہ 16 سال سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ وابستہ رہا۔ گرفتار دہشت گرد کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا، میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اندر مختلف عہدوں کے اندر کام کرتا رہا ہوں، مجھے 2020 میں تحصیل شوال شمالی وزیرستان کا کمشنر بنایا گیا

Back to top button