پیپلز پارٹی کا تحفظات کے باوجود آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کےلیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جس میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور اراکین نے تحفظات کے باوجود آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی جماعت نے متفقہ طور پر عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی جب کہ پی پی نے حکومت کو آپریشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا۔ پی پی نے واضح کیا کہ عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں، پی پی کے تحفظات پر حکومت نے فریقین کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قومی سطح کے فیصلے مشاورت سے کرنے کی خواہش مند ہے اور انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے کیوں کہ ملک اور عوام پیپلز پارٹی کی روز اول سے اولین ترجیح رہے ہیں۔

Back to top button