علی امین کاپشاورواپسی کااعلان،کارکنوں کوبھی جانےکی ہدایت کردی

خیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنےبرہان انٹرچینج سےہی پشاورواپس روانہ ہوگئے۔کارکنوں کو بھی واپس جانےکی ہدایت کردی ۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نےپی ٹی آئی کےاحتجاج میں شرکت کیلئےلیاقت باغ پہنچنےکااعلان کیا تھا۔لیکن انہوں نےبرہان انٹرچینج سےہی کارکنوں کوواپسی کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کارکنوں سےخطاب میں کہناتھا کہ خیبرپختونخوا نےثابت کیا کہ وہ اول دستہ ہے۔یہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی۔پہلے شیلنگ اورپھر فائرنگ کی گئی۔ان کا کہناتھاکہ پنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کریں گے۔بیرسٹر گوہر سےبات ہوئی احتجاج کاوقت ختم ہوا، پنڈی میں وقت ختم ہے۔تواب یہی احتجاج کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے،یہ تحریک جاری رہے گی۔بانی پی ٹی آئی کہیں گےتو اڈیالہ تک جائیں گے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نےعلی امین گنڈاپورکی واپسی کےاعلان پرشدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اوروزراکے گاڑیوں کا گھیراؤکرلیا۔

پی ٹی آئی راولپنڈی احتجاج : کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

واضح رہے کہ راولپنڈی میں احتجاج کےلیے آنےوالے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کےدرمیان جھڑپیں ہوئی اور علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگےکنٹینرز ہٹادیے گئے، اس موقع پر کارکن شدید نعرےبازی کررہےہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کمیٹی چوک سے لیاقت باغ کی جانب مارچ کر رہی ہے۔

پولیس کی جانب سےکارکنوں کو منتشر کرنے کےلیے شیلنگ  کی گی۔ جس کےبعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔ مری روڈ،کمیٹی چوک سے لیاقت باغ کےعلاقے میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کےدرمیان شدید تصادم  بھی ہوا ۔کارکن پولیس پر پتھراؤ بھی کرتے رہے۔

نوازشریف کو آئینی ترمیم پرخاموشی توڑنا ہوگی ،شاہد خاقان

کمیٹی چوک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں مقابلہ ہوا۔ کارکن نعرہ بازی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے فائر کیے ہوئے آنسو گیس کےشیل واپس پولیس پر پھینکے  گے۔ اس دوران راہ گیروں کی بھی حالت غیر ہے۔ مری روڈ کمیٹی چوک سے لیاقت باغ تک صورت حال کشیدہ  رہی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریالٹو چوک پر بھی پولیس پر حملہ کیاہے۔

Back to top button