آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں آرمی چیف کااہم کردار ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کالندن میں نیوز کانفرنس کرتےہوئے کہنا تھا16ماہ میں پاکستان کو دیوالیہ ہونےسےبچایا۔کوشش کی ہےکہ پاکستان کی آوازدنیا بھرتک پہنچاؤں۔آئی ایم ایف سےقرض پروگرام کی منظوری میں سعودیہ عرب،یو اے ای اور چین نےمدد کی۔ عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہےکہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ پاکستان میں ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھانا ہوگا۔اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی۔

 شہبازشریف کامزید کہناتھا کہ  غزہ میں انسانیت سوزمظالم ڈھائےجارہےہیں، فلسطین کی آزاد ریاست کا فی الفور قیام ضروری ہے۔فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے۔اقوام متحدہ اجلاس کےموقع پرمختلف سربراہان مملکت سے ملاقات ہوئی۔غزہ میں انسانیت سوزمظالم ڈھائے جارہےہیں۔فلسطین کی آزاد ریاست کا فی الفورقیام ضروری ہے، فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے۔کشمیری 100سال سےاپنی آزادی کی جنگ لڑرہےہیں۔اقوام متحدہ میں برہان وانی کانام لیا، کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے۔

Back to top button