وزیراعظم نےجنرل اسمبلی میں بھارت کومنہ توڑ دیا،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کا مقدمہ بھرپورانداز میں لڑا اور بھارت کوکسی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینےکاپیغام دےکر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔

نیویارک میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی پاکستانی کمیونٹی کےارکان سےملاقات ہوئی، جس کااہتمام قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سےکیا گیا تھا جہاں پاکستانی کمیونٹی کےارکان نےوزیراعظم شہباز شریف کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر زبردست خراج تحسین کیا۔اس موقع پروزیردفاع خواجہ آصف نےکہا کہ وزیراعظم نےپوری دنیا کےسامنے کشمیر اور فلسطین کامقدمہ شان دار انداز سےپیش کیا اوروزیراعظم نےبھارت کی جانب سےکسی بھی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دےرقوم کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات میرےلیےباعث مسرت ہے۔یہ تقریب صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی عظمت اورہم آہنگی کا مظہر ہے۔

خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز ہماراقیمتی اثاثہ اورہمارےماتھے کا جھومر ہیں۔آپ سب کی پاکستان سےمحبت کا اظہار دیکھ کرخوشی ہوئی۔امریکا کی سرزمین پرآپ سب نےاپنی محنت اور لگن سےایک نیا معاشرہ آباد کیااور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

وزیر دفاع نےکہا کہ اوورسیزپاکستانیز نےہمیشہ پاکستان کی ترقی اورخوش حالی میں بھرپور کردارادا کیااوراپنےکردارسےثابت کیا ہےکہ پاکستانی قوم ہرمشکل کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نےکہا کہ آپ سب کی یہ کامیابی پاکستان کےلیےایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔ملکی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیز کا گراں قدرکردار ہے۔پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبودحکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہےاوران کی تجاویز کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

ہائیکورٹ نےانتظامی افسران کوبطورمجسٹریٹ فیصلوں سے روک دیا

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک تمام سفارت خانوں کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Back to top button