پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دی گئی جس کے بعد پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی

پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024 اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رولز 2024 کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اڑوا نے کہا کہ پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت میں بھی سکھوں کو ہندو ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹرڈ کرانا پڑتی ہے جب کہ یہ بھی بتایا گیا کہ جلد ہندو میرج ایکٹ بھی پیش کردیا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔

Back to top button