لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی،بہن بھائی جاں بحق،7افراد زخمی

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں  لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگ گئی، بہن بھائی جاں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے۔

 فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی۔

بچوں کی اسمگلنگ کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی

 

آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی تحقیقات کریں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ستیانہ روڈ کے واقعے پر سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں دینے کا حکم دیا ہے۔

Back to top button