علی امین گنڈاپور کابٹن آن آف کا دعوٰی ٹھس ہوگیا،فیصل کنڈی

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کاکہنا ے کہ علی امین گنڈا پورکا لوڈشیڈنگ پر بٹن آن آف کا دعویٰ ٹھس ہوگیا۔

گورنرخیبرپختونخوافیصل کنڈی کاکہنا ہے کہ یبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے۔، ڈیرہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے بڑ ھ چکا ہے، وزیر اعلیٰ موصوف کہتے ہیں کہ میں عقل قل ہوں ، وزیر اعلیٰ کو ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے لوگوں نے دو تین الیکشنوں میں بھر پور ووٹ دے کر کامیاب کیا اب مسائل کا حل ان کی ذمہ داری ہے۔

فیصل کنڈی کاکہنا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو میں خود وزیر اعظم پاکستان سے اس مسئلہ پر بات کروں گا،  ڈیرہ کی ترقی اور امن وامان کی بہتری کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا،  ڈیرہ ہمارا شہر ہے مجھے بحیثیت گورنر اپنے اختیارات کا علم ہے کہ مجھے کونسا کردار ادا کرنا ہے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد لائے گئے: خواجہ آصف

 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کو خدشات ہیں، بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، بجٹ سے قبل میں نے وزیر اعظم پاکستان سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

 فیصل کریم خان کنڈی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اس حوالے سے مذاکرات بھی ہوئے ہیں، ملک میں اتحادی حکومت ہے مذاکرات کے ذریعے ہمارے آپس کے خدشات دور ہو جائیں گے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے امید ہے کہ وہ افہام و تفہیم سے پیپلز پارٹی کے خدشات دور کر لیں گے۔

Back to top button