حکومت کیخلاف تحریک کیلئے فضل الرحمان متحرک

عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ،  مولانا فضل الرحمان سرگرم ہو گئے۔

 مولانا فضل الرحمن  نے جمیعت علما اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس  29 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر دن 2 بجے جے یو آئ کے مرکزی سب افس اسلام اباد میں طلب کر لیا ہے۔مرکزی شوری کا  اجلاس اتوار 30 جون کوبھی جاری رہےگا۔

جاوید لطیف کا دوبارہ عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال  پر بات چیت کی جائے گی۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کا ائندہ کالا ئحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور لانگ مارچ بارے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات زیر غور آئیں گے۔

Back to top button