9 مئی کیس: لاہور کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، رانا مدثر ایڈووکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، ملک بھر میں متعدد پیٹرول پمپس بند
عدالت نے رانا مدثر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔