پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، ملک بھر میں متعدد پیٹرول پمپس بند

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین وفاقی بجٹ میں ٹیکسز کے معاملے پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہونے کے بعد ڈیڈ لاک برقرار ہے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر آج ملک بھر کے متعدد پیٹرول پمپس کو بند کردیا گیا، جس کے باعث رات گئے تک پیٹرول پمپس پر عوام کا رش بڑھ گیا، پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہڑتال کا دورانیہ بڑھ بھی سکتا ہے۔

پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا بند رکھنے کا فیصلہ

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جمعے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ پنجاب کے نائب صدر کے انتقال کے باعث اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہوگی اور اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام پمپس بند رہیں گے۔

رات بارہ بجتے ہی ہرٹال کی کال پر کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مالکان نے پمپ بند کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے ہڑتال کی مخالفت کر دی اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے حل نہیں نکل سکتا بلکہ مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کیا جائے گا

Back to top button