پی ٹی آئی نے ”فچ“کی رپورٹ کو چشم کشا قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ”فچ“ کے ملکی معیشت کے حوالے سے تازہ ترین تاثرات کو نہایت اہم اور چشم کشا قرار دے دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کی اصلاح کے امکانات کو ناقابلِ تصوّر قرار دے دیا۔ایک کے بعد دوسرا عالمی ادارہ پاکستانی معیشت کی تباہی و بربادی اور اس کے مستقبل کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کررہا ہے۔مینڈیٹ چوری اور لاقانونیّت کا مقتدر کنسورشیم کسی بھی معقول آواز پر کان دھرنے کو تیار نہیں

شہبازحکومت کا پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت کھونے کاامکان

 

ترجمان نے کہا کہ عوام کی کی گردنیں اور جیبیں اپنی گرفت میں لے کر پورا زور معیشت کا گلا گھونٹنے اور قرضوں کے انبار لگانے پر لگایا جارہا ہے،رجیم چینج کے بعد مسخروں کی تیسری حکومت ہے جو علی الاعلان معیشت کی بربادی کی وجہ بن رہی ہے مگر ڈنڈے اور بندوق کے زور پر ملک کو ہانکنے والے اپنے احمقانہ فیصلوں کے حصار سے باہر نکلنے پر آمادہ نہیں۔

Back to top button