انٹراوراوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹراوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکے دام بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا ۔ڈالر 280.32 روپے پر بند ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ۔ڈالر 278.51 روپے سے بڑھ کر 278.60 روپے پر بند ہوا۔

دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی۔100انڈیکس نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دئیے۔عیدکی چھٹیوں کے بعد کاروبار کا آغازہوئے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی آ گئی۔

پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا

 

مارکیٹ میں 100انڈیکس 1506 پوائنٹس سے تاریخ کی بلند ترین سطح78ہزار 273 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی اور بجٹ میں انوسٹرزپر ٹیکس نہ بڑھانے سے سرمایہ کاری میں تیزی آئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

Back to top button