پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں۔یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں۔جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں ۔جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے۔  بالائی پنجاب وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارشیں متوقع ہیں ۔جولائی میں معن سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔

Back to top button