حکومت نے بالآخر پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لئے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم،حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔کل بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔پنجاب پر اختیارات کے حوالے سے فارمولا طے ہوگیا ہے۔سفارشات کا تحریری مسودہ تیار ہوگیا ہے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔

Back to top button