بابراعظم کاالزامات پرہتک عزت کادعویٰ دائرکرنے کا فیصلہ

کپتان بابراعظم   ٹی ٹونٹی ورلڈکپ  کے دوران مبینہ الزامات کے خلاف متحرک ہوگئے۔الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے  لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی۔بابراعظم کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے۔

بابراعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران بابراعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔

پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور  سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کررہا ہے۔

Back to top button