ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے تحفظات کو بلیک میلنگ قرار دیدیا

مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو کی جانب سے اٹھائے گئے پیپلزپارٹی کے تحفظات کو بلیک میلنگ قرار دے دیدیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین کمیٹی کی سطح پر مذاکرات کے دوران مسلم لیگ ن نےعین بجٹ کے موقع پر تحفظات سامنے لانے پر شکو ہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پیپلزپارٹی  نے بجٹ کے موقع پر سیلاب فنڈ کو ایشو بنالیا تھا۔ اب بجٹ تیار کرتے وقت بنیادی نکات سے وزیر اعلی سندھ اور سینیر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا تھا۔اس کے باوجوڈ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد احتجاج اور تحفظات بلیک میلنگ ہیں۔پنجاب اور وفاق میں آپ کابینہ میں شامل ہوتے نہیں حصہ پورا مانگتے ہیں۔پنجاب میں پاور شئیرنگ کابینہ میں شمولیت کے بغیر کیسے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں دس نشستیں تو 35 فیصد حصہ کیسے دیا جاسکتا ۔

کمیٹیوں کے مذاکراتی عمل کے دوران ایک دوسرے کا موقف سنا گیا۔

دوسری جانب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ،مثبت پیش رفت ناں آنے تک پیپلز پارٹی نے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

سیاسی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کل ہی وزیر اعظم پر واضح کر دیا تھا کہ ٹھوس پیش رفت تک اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے،جب تک شکایات دور نہیں ہوتیں تحریری طور پر ٹھوس یقین دہانی نہیں ہوتی بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔پیپلز پارٹی طے شدہ امور پر ٹھوس پیش رفت تک قومی اسمبلی اجلاس میں علامتی شرکت جاری رکھے گی۔

Back to top button