سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ ”عوام پاکستان“پارٹی کااعلان 6جولائی کو کریں گے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ پارٹی کیلے20رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ہماری پارٹی کا آئین تیار ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے۔ میاں نواز شریف ایک وضع دار،خاندانی آدمی ہیں۔ان کے منہ سے کسی کی بھی برائی نہیں سنتے ہیں ۔ہمارے لیے اچھے کلمات کے لیے میاں صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی میں ذاتی اختلافات عروج پر، پارٹی میں بغاوت کا خدشہ

 

مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور میں چاہتے تو آج وزارتیں لے سکتے تھے۔ ہم نے سمجھا یہ راستہ ٹھیک نہیں ہے۔مجھے ہٹانے کے بعد مسلم لیگ جس پالیسی پر چلی وہ ٹھیک نہیں تھی۔میرے اور شاہد خاقان کے سیاسی اختلاف ہیں۔مسلم لیگ سیاست میں کلیریٹی کھو چکی ہے ۔ہم کسی ڈیل کے تحت اقتدار میں نہیں آئیں گے ۔کسی داغدار سیاستدان کو پارٹی میں نہیں لیں گے۔

سابق وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ  پارٹی کیلئے ابتدائی طور پر 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ن لیگ کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی کنوینر ہوں گے۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں سردار مہتاب عباسی ، سینیٹر جاوید عباسی ، ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین،سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد سے رانا زاہد توفیق ، پنجاب کے سابق صوبائی وزیر ذعیم قادری،ڈاکٹر ظفر مرزا ، ڈاکٹر طارق بنوری ، معروف جرنلسٹ معیز جعفری ایڈووکیٹ،ڈاکٹر طارق چیمہ ، عمیر اللہ والا سمیرا خان بھی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Back to top button