نومئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو سانحہ 9 مئی میں دہشت گردی سمیت 7 مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔

سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ان مقدمات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے متضاد بیانات اور شواہد کی بناء پر قصوروار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا، جے آئی ٹی نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔

Back to top button