شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کے نام بتادیے

تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آنے کے بعد 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کا پیغام یہی تھا کہ عمران خان کی رہائی کےلیے کچھ نہِیں کیا جارہا، اس لیے مستعفی ہو جانا چاہیے اور جب یہ بات اسد قیصر نے سنی تو انہوں نے کہا کہ پھر وہ بھی مستعفی ہوجائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار کے مطابق شیر افضل مروت، علی محمد خان، جنید اکبر، پنجاب سے امیر سلطان اور شبیر قریشی کے بھی یہی جذبات ہیں اور وہ پارٹی کی بے عملی کی وجہ سے تنگ ہیں۔ شاندانہ گلزار نے مزید بتایا کہ سیاسی اور پارلیمانی کمیٹی میں مشکوک افراد ہیں۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد 27 سے زائد اراکین اسمبلی نے استعفوں پر مشاورت کی جب کہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ارکان نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا تھا۔

Back to top button