اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے اسٹرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے کیلئے ٹی او آراوز طے کرےگی،ممکنہ اتحاد کی صورت میں اسٹیرنگ کمیٹی احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی مرتب کرے گی۔اسٹیرنگ کمیٹی ہی جلسے،جلوس کے لئے جگہ اور وقت کا تعین کرے گی۔
اسٹیرنگ کمیٹی میں پانچ اراکین تحریک تحفظ آئین پاکستان جبکہ پانچ جے یو آئی ف سے ہوں گے۔اسٹیرنگ کمیٹی کیلئے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے ملاقات میں ہوگا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان اور مولانافضل الرحمان کے مابین ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔

Back to top button