قومی اسمبلی:غیرقانونی بھرتی ہونیوالے ملازمین کو نہ نکالنے کا فیصلہ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسد قیصراورراجہ پرویزاشرف کے دور میں خلاف قانون بھرتی ہونے والےملازمین کو نہ نکلانے کا فیصلہ کرلیا

 سپیکرایاز صادق نے دونوں سابق افسران کی غلطیوں کی سزا ملازمین کو دینے سے انکار کر دیا تاہم خلاف قواعد ترقیاں حاصل کرنے والے تمام افسران و ملازمین کی تنزلی کر دی گئی ہے۔

سابق سپیکرز  اسد قیصراور راجہ پرویز اشرف نے اپنے ادوار میں خلاف قواعد600 سے زائد ملازمین بھرتی کیے تھے۔

،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کی خلاف قواعد و قانون بھرتی کا ذمہ دار سابق سپیشل سیکرٹری ایڈمن چوہدری مبارک نکلاجنہوں نے دونوں سپیکرز اور فنانس کمیٹی کو گمراہ کیاجبکہ سابق سپیشل سیکرٹری ایڈمن نے سیکرٹری جنرل طاہر حسین کو بھی بائی پاس کیا اس کے علاوہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی بھی ان کا ساتھ دیتے رہے ،دونوں افسران کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے اندرونی تحقیقات کے بعد کسی ملازم کونہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ افسران کی سزا ملازمین کو نہیں دے سکتا،پہلے ہی بیروزگاری بہت زیادہ ہے کسی کو نوکری سے محروم کرنا میرا ایجنڈا نہیں،جہاں جہاں بے قاعدگیاں ہوئیں اس کی تحقیقات جاری ہیں،خلاف قانون و قواعد ترقیاں حاصل کرنے والوں کی تنزلی کردی گئی ہے۔

Back to top button