پنجاب کے شوگرملز مالکان کو چینی ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی

پنجاب حکومت نے شوگر ملز کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی شوگر ملز کو چینی ایکسپورٹ کرنے کے لئے کوٹہ الاٹ کر دیا گیا۔پنجاب کی اکتالیس شوگر ملز چھیانوے ہزار میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کر سکے گی۔چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ اکنامک کوآرڈینیشن کونسل میں کیا گیا تھا۔ای سی سی نے پورے ملک سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

ایکسپورٹ کی جانے والی چینی میں سے 64 فیصد حصہ پنجاب نے ایکسپورٹ کرنا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو ان کی پراڈکشن کے حساب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔کین کمشنر پنجاب کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کے لئے باقاعدہ نوٹیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Back to top button