خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں: چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے خلاف پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے خلاف پر تشدد واقعات میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، متاثر صحافی مظالم کا ذمہ دار خیبرپختو نخوا کے وزیر اعلیٰ اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں پر مظالم سے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے، تحریک انصاف آزاد صحافت سے خوف زدہ اور عوام سے مایوس ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اقتدار کےلیے غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا تحریک انصاف کی پہچان ہیں، اقتدار کی خاطر گرنے کےلیے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں۔ ان کا  مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحافیوں پر مظالم کے خلاف پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی آزادیِ صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافت کو دبانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

Back to top button