عوامی نیشنل پارٹی نے بھی نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ملک میں فوری  نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخار کا کہنا ہے کہ سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔

مخصوص نشستوں کا کیس: موجودہ تنازع الیکشن کمیشن کی غلطیوں کی وجہ سے ہوا، سپریم کورٹ

میاں افتخار نے کہا کہ یہ الیکشن 2018 سے کہیں زیادہ دھاندلی شدہ ہیں، الیکشن کمیشن بری طرح ناکام ہوا، اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن میں مداخلت کی، نتائج بنائے گئے۔

خیال رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کسی قیمت پر ہمیں قبول نہیں، انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

Back to top button