فواد چوہدری پولیس دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروت

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔ فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری تحریک انصاف کا سر شرم سے جھکا دیا تھا،

خیبر پختونخوا: اغواء کاروں نے ٹانک سے اغواء کیے جانے والے مزدوروں کی ویڈیو جاری کردی

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو،مگر کم از کم کڑے وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑی رہی۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔

Back to top button