عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : امریکی محکمہ خارجہ

امریکا نے ایک مرتبہ پھر عمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے۔

مریم نواز کی کامیابی کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے، پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام، بنیادی آزادیوں کا احترام اور انسانی حقوق کیا جائے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، مذہبی آزادی اور پر امن اجتماع بھی شامل ہے ۔

Back to top button