مریم نواز کی کامیابی کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا ریکارڈ جولائی کے آخری ہفتے تک پیش کرنے کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس انوار حسین نے مریم نواز کے پی پی 159 سے مخالف امیدوار مہر شرافت کی اپیل پر سماعت کی، اس موقع پر مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔

توہین عدالت کیس:34چینلز کو شوکازنوٹس جاری ہونے کا حکم نامہ جاری

الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے فارم 45 کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا اور سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ۔

دوران سماعت جسٹس انوار حسین نے کہا کہ ٹریبونل کو کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں، وہ نوٹ کرلیں۔ حلقہ پی پی 159 میں کل کتنے پولنگ اسٹیشنز تھے، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ پولنگ اسکیم میں رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 102 ہے۔ جسٹس انوار حسین نے ریمارکس دیے کہ فارم 45 پر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط ہوں گے، دیگر حلقے کے امیدواروں کے پاس بھی وہی فارم ہوگا۔ فارم 45 ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیوں نہیں ہوئے؟۔ قانون میں لکھا ہے کہ جلد از جلد الیکشن اپیلوں پر ٹرائل کیا جائے۔

بعد ازاں ٹریبونل نے سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

Back to top button