اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس بابر ستار کا ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کے معاملے پر ایکس کو خط

اسلام آباد ہائی کورٹ کے  جسٹس بابر اور ان کی فیملی کا ذاتی ڈیٹا کس نے کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی ہدایت پر رجسٹرار ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ اور امریکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے چیف لیگل آفیسر کو خط لکھ دیا۔

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

لکھے گئے خط میں ایکس سے پاکستانی تحقیقاتی اداروں کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایکس اگر اپنا نمائندہ ہائی کورٹ کے سامنے بھیجنا چاہے تو بھیج سکتا ہے، یہ قابل تعریف عمل ہوگا۔ خط کے مطابق جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کا ذاتی ڈیٹا ایکس پر لیک ہوا، ایکس ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکاؤنٹ کی شناخت میں معاونت کرے، اگر یہ ایک منظم مہم تھی تو اس کے لنکس کے حوالے سے بھی ایکس معاونت کرے۔

لکھے گئے خط میں ایکس کی جانب سے یوکے اور بھارتی حکومتوں کو اس سے قبل معاونت دینے کا حوالہ دیا گیا اور پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نشاندہی کیے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔

Back to top button