خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی یا گورنرراج کےنفاذکیلئےوفاق کی مشاورت

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان ہے۔

اجلاس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے حوالے سے کل حتمی فیصلہ کیےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے، خیبرپختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔ آرٹیکل 232 سے 234 تک غور و خوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

Back to top button