پہلا ٹی20،سری لنکاکی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پہلے ٹی20میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا کی ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پر 85رنزبنالئے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان کوسل مینڈس صرف ایک رن، کامل مشارا6، کمیندو مینڈس23اور سہان آراچیگےایک رن بناکرآؤٹ ہوئے۔
تین ٹی20 میچز کی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کررہے ہیں، جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوسل مینڈس کے پاس ہے۔
