ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہےکہ امریکا 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز مذاکرات جاری ہیں،ایران معاشی اور فوجی لحاظ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہےگی، گزشتہ رات آبنائےہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا،آبنائے ہرمز سے گزرنےوالے تیل میں ایک بیرل بھی ایران سے یا ایران کےلیے نہیں تھا۔

طویل جنگ کےلیے ہمارے پاس وافر اسلحہ موجود ہے : ایرانی وزارت دفاع

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔

 

Back to top button