شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 خارجی ہلاک

 

 

 

 

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتےہوئے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کےتحت فتنہ الخوارج کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاجس کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 خارجی جہنم واصل کیےگئے۔

سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا،فتنہ الخوارج کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

ذرائع کےمطابق عزم استحکام وژن کےتحت بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پی ٹی آئی میں پھوٹ، گنڈاپور کے ہاتھوں آفریدی کی دھلائی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنےپر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ دہشت گردوں کے غیرملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائےگا،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے۔

 

Back to top button