حملوں کاخدشہ،پی آئی اےنےریاض کیلئےپروازیں معطل کردیں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نےمشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے سبب ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں۔
پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پروازپی کے 753اورریاض سے اسلام آباد آنے والی پروازپی اے 754منسوخ کی گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پی آئی اے نے ریاض کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ کیلئےروانہ ہونے سے قبل پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786-111 پر رابطہ کر کے اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں، ایئرلائن اس صورتحال سے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاض کے لیے پروازیں روکے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب جانے والی پروازوں کا فلائٹ آپریشن بدستور جاری پی آئی اے نے صرف ریاض کیلئےفلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا ہے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں میں حقیقت نہیں۔
