مطالبات کی منظوری تک لانگ مارچ جاری رہے گا،شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ سے متعلق پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور دیگر مطالبات تسلیم ہونے تک مارچ جاری رہے گا۔
شوکت یوسفزئی کانجی ٹی وی سےگفتگو میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں گورنر راج کسی صورت قبول نہیں، پیپلز پارٹی کبھی جمہوری پارٹی نہیں رہی، گورنر راج لگانے کے لیے زیادہ پھرتیاں پیپلز پارٹی کی نظر آرہی ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا وزراء اور ممبران اسمبلی کی اپنےصوبے میں گرفتاریوں پر تشویش ہے، جنید اکبرخان کہہ چکے ہیں کہ متفقہ پالیسی پر عمل درآمد کرائیں گے، صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف متفقہ پالیسی پرعمل درآمد کیلئے تیارہے۔
شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کا پوری طرح علم نہیں، سنا ہے مولانا صاحب سے ثالثی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، مولانا صاحب ثالثی کے لیے آتے ہیں تو خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا رواں سال بجٹ میں پولیس کےلیے191 ارب روپے رکھےگئےہیں،کے پی بجٹ میں پولیس کاحصہ 7.8 فیصد ہے، پنجاب میں صرف 3.9 فیصد ہے، مالی مشکلات کے باوجود پولیس کی 3550 آسامیوں کی منظوری دی گئی، گزشتہ سال بجٹ سے ہٹ کر پولیس کو 35 ارب روپےاضافی دیےگئے، صوبائی حکومت دہشتگردی کےخلاف جنگ میں رکاوٹ نہیں ہے، صوبائی حکومت چاہتی ہےتمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ بیٹھ کرمتفقہ پالیسی بنے۔ حکومت کو پی ٹی آئی کےساتھ مسئلہ ہے تو دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ بیٹھ جائے۔
