توہین عدالت کیس:34چینلز کو شوکازنوٹس جاری ہونے کا حکم نامہ جاری

سینیٹر فیصل واؤڈا اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے 34 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں چینل مالکان کے دستخط کے ساتھ جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس نعیم افغان نے سینیٹر فیصل واؤڈا اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال توہین عدالت کیس میں 34 چینلز کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، عطاء اللہ تارڑ

حکم نامے کے مطابق شوکاز نوٹس پیمرا کے ذریعے بھیجا جائے اور چینلز 2 ہفتوں میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروائیں، شوکاز نوٹس کا جواب آپریشنل ہیڈ اور چینل مالکان یا شیئر ہولڈر کے دستخط کے ساتھ ہوں۔

حکم نامے کے مطابق  وکیل صفائی فیصل صدیقی کے مطابق ابتدائی جواب جمع کروا دیا، چینلز کے جواب پر دستخط کسی چینل مالک کے نہیں بلکہ وکیل فیصل صدیقی کے ہیں، تمام چینلز کی جانب سے دلائل کم و بیش ایک ہی طرح کے ہیں، بادی النظر میں چینلز کا جواب اطمینان بخش نہیں۔

Back to top button