اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے شاہد خاقان عباسی اور مفاتح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا اراکین اسمبلی کو ترقیاتی اخراجات کی مد میں 500 ارب  روپے دینے کا دعویٰ غلط ہے۔ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور  اخراجات میں  کمی لانے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی ہی کا حجم ہی 1500 ارب روپے ہے، ہمارے سابق ساتھیوں نے غلط اعداد و شمار پیش کیے، شاید انہوں نے کتاب غلط پڑھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ بند کیا جارہا ہے، انہوں نے اخراجات میں کمی کی بات کی تو اخرجاات میں کمی ایسے ہی  ہوتی ہے جب آپ پاک پی ڈبلیو ڈی جیسے محکموں کو ختم کرتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بہت سارے محکمے بند ہوں گے، ڈویژن بھی بند ہوں گے اور انہیں محکموں میں ضم کیا جائے گا جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہے اور ان کے سفری اخراجات پر بھی پابندیاں ہیں۔ اخراجات میں کمی کے حوالے سے سب سے پہلے کابینہ نے مثال قائم کی۔

Back to top button