گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری

اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رواں مالی سال میں گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔

عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : امریکی محکمہ خارجہ

کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ کردیا گیا ہے، سی پی پیز کےلیے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔ سی پی پیز کےلیے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کےلیے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔

Back to top button