خیبر پختونخوا: اغواء کاروں نے ٹانک سے اغواء کیے جانے والے مزدوروں کی ویڈیو جاری کردی

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک سے دو روز قبل اغواء کیے جانے والے چار مزدوروں کی اغواء کاروں نے ویڈیو جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق الدم بیلدم نامی غیر معروف تنظیم کے ترجمان خالد نے مغوی مزدوروں کی ویڈیو ریلیز کی ہے۔ مزدوروں نے ویڈیو بیان میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اغواء کاروں کے مطالبات تسلیم کی اپیل کی ہے۔ مغویوں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہمیں قتل کردیا جائے گا۔

فواد چوہدری پولیس دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروت

تمام مغویوں کا تعلق پنجاب کے علاقہ ضلع بہاولنگر تحصیل چشتیاں سے ہے،

خیال رہے کہ جمعہ کے روز تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود میں مزدوروں کو 132 کے وی اے کی مین ٹرانسمیشن لائن پر کام کرتے ہوئے اغوا کیا تھا۔

کل 13 مزدوروں کو اغواء کیا تھا جن میں 9 کو رہا کردیا تھا 4 مزدوروں کو اغواء کار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

 

Back to top button