شیرافضل مروت نے فواد چودھری کو ڈرپوک ہتھنی کیوں قرار دیا؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق دست راست اور وفاقی وزیر فواد چودھری اور تحریک انصاف کے بدتمیز رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت آمنے سامنے آ گئے۔ شیر افضل مروت کی جانب سے ڈرپوک ہتھنی قرار دئیے جانے کے بعد اب فواد چودھری نے مروت کو بدتۃذیب ڈرائیور قرار دے دیا ہے۔

شیر افضل مروت کی جانب سے بھگوڑا کہے جانے کے بعد اب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے انہیں منہ توڑ جواب دے دیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں فواد چودھری شیر افضل مروت پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں ویڈیو میں شیر افضل مروت کی جانب سے دیئے گئے بیان کے حوالے سے جب فواد چودھری سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے آپ کو بھگوڑا قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ آپ کے فعل کی وجہ سے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھک گیا ؟ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ  یہ ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے، ان کا سیاست میں کردار ہی کیا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنےبیٹے کو ونڈر فل بے غیرت کہے اس بندے کی ذہنی صلاحیت کا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں ۔ فواد چودھری مزید گویاں ہوئے اور کہا کہ ایسے لوگ اوپر سے آتے ہیں اور ان کا مقصد صرف دوسروں کی تکلیف پر ہنسنا ہوتا ہے کیونکہ ان کیساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں ہوتا ، انہوں نے کسی چیز کو فیس نہیں کیا ہوتا اور ایسے لوگوں کی زیادہ سیاسی عمر نہیں ہوتی ، صرف 2 سے ڈھائی سال کیلئے ہوتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں ، شیر افضل مروت کے 15 ماہ گزر چکے ہیں باقی کے 8 ، 10 ماہ باقی ہیں وہ لندن میں سیر کر رہے ہیں شاپنگ وغیرہ لوگ کرا رہے ہیں وہ بھی نہیں کرائیں گے اور یہ ختم ہو جائیں گے ۔

باجوڑ میں انٹیلی جینس آپریشن،مطلوب  دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل شیر افضل مروت کی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے فواد چودھری پر تنقید کی تھی۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم کڑے وقت میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے فواد چودھری کی پی ٹی آئی رہنما حامد خان اور رؤف حسن سے بھی لفظی گولہ باری جاری ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو برباد کر رہے ہیں۔ہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، جو آج مقدمات کا سامنا کر رہے یہی اصل پی ٹی آئی والے ہیں۔ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے بانی تحریک انصاف کی رہائی کا امکان نہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ برا وقت ختم ہو گیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کر دیا، مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا۔

فواد چودھری کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟یہ لوگ پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گونپ کر گئے تھے، ان کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوبارہ واپس آئیں۔ فواد چوہدری نے استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، یہ لوگ پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑ کر بھاگ گئے،اب بھی کسی کے کہنے پر پارٹی پر تنقید کررہے ہیں، میں ان کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لیتا اور سمجھتا ہوں کہ پارٹی چھوڑ دینے کے بعد وہ پی ٹی آئی پر کسی بھی قسم کی تنقید نہ کریں۔حامد خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے یہی لوگ تھے جنہوں نے پارٹی کے اندر سے ایک پارٹی بنائی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائیگا۔ فواد چوہدری کو پارٹی سے برطرفی کا خط جاری ہوچکا ہے، اخلاقی طور پر اب فواد چوہدری تحریک انصاف پر تنقید نہیں کرسکتے۔ کورکمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ فواد چوہدری سمیت جوبھی پارٹی قیادت پرتنقید کرتا ہے اسے سخت جواب دیا جائے، مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس پارٹی معاملات پر تبصرے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں۔

Back to top button