پارٹی اختلافات پر عمران خان سے ملاقات: قیادت ملاقاتیوں کی فہرست مرتب نہ کرسکی

تحریک انصاف میں مبینہ اختلافات کے معاملے پر عمران خان نے دونوں گروپس کو آج ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل بلایا لیا تاہم پارٹی قیادت اب تک ملاقاتیوں کی فہرست تیار نہ کرسکی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز عمران خان نے پارٹی میں مبینہ اختلافات کے معاملے پر دونوں گروپوں کے رہنماؤں کو ملاقات کےلیے بلایا تھا کہ تاہم پارٹی قیادت نے تا حال ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست مرتب نہیں کی۔

پاک بحریہ  کافضاء میں مار کرنے والے میزائلز کاکامیاب تجربہ

دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کا پیغام ملا ہے تاہم وہ ملک سے باہر ہیں واپس آ کر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار اور جنید اکبر کو عمران خان سے ملاقات کےلیے پیغام نہیں ملا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ملاقات کےلیے فہرست جب فائنل ہوگی تو آگاہ کر دیں گے، عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن معمول کی ملاقات کا حصہ ہوں گے۔

Back to top button