پنجاب میں آٹے کی قیمت میں80 روپے تک کمی کا اعلان

حکومت پنجاب نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر خوارک پنجاب بلال یاسین کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کے بعد فلور ملز نمائندگان نے آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد فلور ملز نمائندگان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، گندم کے اضافی اسٹاک کے  باوجود  آٹے کی قیمتوں میں اضافے  پر تشویش ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی نئی فصل آنے پر آٹےکی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد  ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔

Back to top button