پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراض کردیا

سپریم کورٹ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے کیس کے معاملے پر بینچ میں شامل ججز کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف نے خبردار کیا کہ اگر توجہ نہ دی گئی تو عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی رسہ کشی تباہ کن نتائج پیدا کرسکتی ہے۔

این اے 130: نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن ابوذر سلمان نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے فل بینچ کے ارکان کی اکثریت اس بات پر متفق تھی کہ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے غیر منصفانہ طور پر تحریک انصاف کو اس کے ’بلے‘ کے نشان سے محروم کیا، اس طرح ان نشستوں پر تحریک انصاف کے حق کی توثیق ہوئی۔

Back to top button