این اے 130: نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 پر صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔

ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست این اے 130 سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی تھی

دوران سماعت جسٹس انوار حسین نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ کیا اس میں نوٹس ہوچکے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ نہیں ابھی تک اس میں نوٹس نہیں ہوئے۔

بعد ازاں الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 پر نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button