وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دےدی

وفاقی کابینہ نے نیپرا کی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی، سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھیجا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کےلیے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔ بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کےلیے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

Back to top button